اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کرلیں، علیمہ خان

لاہور، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم ازکم 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے، ن لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف 1 سیٹ ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم پھر عدالت حاضر ہوئے ہیں، پہلے پیسے چوری کئے گئے اب لوگوں کے ووٹ چورے کئے گئے، ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹیں لیکر بیٹھی ہوئی ہے، مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔

اگر اتحادی حکومت اچھا نہیں کرے گی تو ڈس کریڈٹ ہوگا، رانا ثناءاللہ

علیمہ خان نے کہا کہ ن لیگ کی 16 سیٹیں ہیں اور ایم کیو ایم کی ایک سیٹ ہے، یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں تو کیا کریں گے، لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔