اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے اپنی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکنِ پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی وہ نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں موجود ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 26 سے 28 فروری کی تاریخ تجویز

مریم اورنگزیب پنجاب میں مریم نواز شریف کی معاونت کریں گی۔ مریم اورنگزیب 2 بار رکن قومی اسمبلی اور 2 بار وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔