اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

خبروں کے مطابق مریم نواز کی سربراہی میں (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، ہم سیاست میں عدم استحکام کا باعث بننے والے کردار کو انجام تک پہنچیں گے۔

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔