اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو گی: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے اور کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں۔

ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے

بلاول نے کہا کہ این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجائے عزت کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کریں، شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں، یہ ان افراد سے ناانصافی کررہے ہیں جن کے الزمات جائز نوعیت کے ہیں۔