اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی

عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔

عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے آج خط چلا گیا ہوگا وہ خط اس لیے لکھا ہے کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا؟

عمران خان نے کہا کہ اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

بیرسٹر گوہر کو چیئرمین شپ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ شیر افضل مروت نے وجہ بتا دی

ان کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں، نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر پنڈی کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو ڈالا اٹھا کر لے گیا اور اب اس کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔