اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس نے اگر اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو آئی جی کیخلاف کارروائی ہوگی، ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے اگر اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو آئی جی کے خلاف کارروائی کریں گئے۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں، عدالت نے یہ ذمہ داری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو سونپتے ہوئے آئی جی سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

عدالت کے حکم نامے کے باوجود پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو روکا، اسپیکر ہاؤس کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔