اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مالکن کے بدترین تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مالکن کے بدترین تشدد سے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ نعمت کالونی میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی، پولیس نے عائشہ کی مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا، جاں بحق گھریلو ملازمہ کی مالکن سنیلہ نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گھر کی مالکن رات گئے کم عمر ملازمہ کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی، مالکن سنیلہ نے ملازمہ کے جسم پر الرجی ہونے کا بہانہ بنایا۔

نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق عائشہ کی بائیں کلائی بھی ٹوٹی ہوئی لگتی ہے تاہم ویمن پولیس نے بچی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردی۔

مکو آنہ کے رہائشی مصطفیٰ نے اپنی بیٹی عائشہ کو گھریلو ملازمہ رکھوایا تھا، تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کرے گی۔

مبینہ تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کے جاں بحق ہونے کی اے آر وائی نیوز کی خبر پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نوٹس لیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20 میں 46 رنز سے شکست دیدی

سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیوروٹیم کو متاثرہ خاندان کی قانونی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کم عمر ملازمہ عائشہ کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشانات ہیں۔