اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20 میں 46 رنز سے شکست دیدی

بھارتی ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 224 رنز بنائے تھے۔

بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے سنیل رمیش 86 رنز بناکر نمایاں رہے، وینکی ٹیشورا راؤ  نے 56 رنز اسکور کیے۔پاکستان بلائنڈ ٹیم کی جانب سے محمد سلمان نے ایک وکٹ لی۔

رائیلی روسو کو آئوٹ کرنے کا معاملہ، ہاک آئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

جواب میں گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 178 رنز بنا سکی، محمد سلمان 58، بدر منیر 30 اور نثار علی نے 25 رنز بنائے۔ بھارت نے 46 رنز سے جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

بھارت کے سنیل رمیش عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل ہوگا۔