اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاک آئرلینڈ سیریز: نمایاں پرفارمنس دینے والے پاکستانی پلیئرز کو ایوارڈز دیے گئے

آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نمایاں پرفارمنس دینے والے پاکستانی پلیئرز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کیجانب سے ایوارڈ دیے گئے۔

گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم نے اس فتح کیساتھ سیریز میں واپسی کرلی، گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔

فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے جب کہ محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کیجانب سے قومی کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیے گئے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو امپیکٹ پلیئر آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ صائم ایوب میچ کے بہترین فیلڈر کی ٹرافی دی گئی۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کیجانب سے سینئر مینجر وہاب ریاض نے پلیئرز کو ایوارڈ دیے۔

latest urdu news