اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رائیلی روسو کو آئوٹ کرنے کا معاملہ، ہاک آئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں رائیلی روسو کو آئوٹ کرنے کے معاملے میں ہاک آئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ڈی آر ایس پر امپائر کے فیصلے پر اعتراض لگایا تھا، ہاک آئی کے مطابق رائیلی روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

سسٹم نے زیر بحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا، امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا، آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کو آن ایئر کردیا گیا۔

قادیانی کیس کا فیصلہ، جماعت اسلامی نظرثانی اپیل دائر کرے گی

توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا، ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے۔

ہاک آئی پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ڈی آر ایس کا حصہ ہے۔