اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی سے کسی کو گرفتار نہیں کرنے دوں گا: اسپیکر

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کے احاطے سے اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو یہ نہیں ہونے دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں سبطین خان نے کہا کہ کسی نے اب تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی۔ میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں آئے انہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا۔

مخصوص سیٹوں کے نوٹیفکیشن تک سپیکر کا انتخاب نہیں روکا جا سکتا۔

شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کا ایم پی اے بننے کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے، پشاور ہائیکورٹ سے انہوں نے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کو مزید آگے نہیں لے کر جاسکتا آج الیکشن ہوگا۔ میاں اسلم اقبال ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ 27 سیٹوں کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔