اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

قومی ایئر لائن کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتا

اسلام آباد، قومی ایئر لائن کی فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتا ہوگئی۔

فضائی میزبانوں کے دوران ڈیوٹی بیرون ممالک لاپتا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ایک فضائی میزبان جو اسلام آباد سے کینیڈا کی پرواز پر ٹورنٹو گئی تھی وہاں سے لاپتا ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ایئر لائن کے متعلقہ شعبے کو کر دی گئی ہے جس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

عثمان خان کی پی ایس ایل میں ایک اور سنچری بنانے کی خواہش

فضائی میزبان جاتے وقت کمرے میں لٹکی ہوئی یونیفارم پر ایئر لائن کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولیں، گزشتہ ہفتے اسلام آباد سے کینیڈا کیلئے فضائی میزبان جن کا نام مریم رضا بتایا جارہا ہے اور جو اسلام آباد میں سکونت پذیر ہیں ان کا معاملہ قدرے مختلف ہے، وہ اسلام آباد میں غیر معمولی طور پر آسودہ زندگی گزار رہی ہیں اور انکی جائیدادوں میں اسلام آباد کا فارم ہاؤس بھی شامل ہے۔