اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اسمبلی میں بندے انکے مطابق ہوں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یہ چاہتی ہے کہ اسمبلی میں بندے انکے مطابق ہوں، ہماری پوزیشن واضح ہے ہم کسی حکومت کیساتھ نہیں ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہوئی، کل بھی کہتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں، میری داڑھی سیاست میں سفید ہوگئی ہے، اگر پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے تو اسے حکومت دیں۔

اگلے ہفتے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوسکتی ہے، امریکی صدر

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن پر الگ طریقے سے دھاندلی ہوئی، ہمیں کہا جارہا ہے کہ عوام میں جانے سے خطرہ ہے، الیکشن جب گزر گئے تو اسکے بعد تھریٹ نہیں ہے، اسمبلی میں ہماری آواز کو دبایا جارہا ہے، عالمی قوتوں کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں تو بھی کہتے ہیں کہ ہمارے حجم کو کم ہونا چاہیے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ دھاندلی نہیں تو پھر 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا، اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اسمبلیاں بھی انکے مطابق ہوں اور لوگ بھی۔