اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، 1 شخص گرفتار

لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران قتل کیے جانے والے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج کی ریکی کے الزام میں 1 شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کے مقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا۔

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان عدالت طلب

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنیوالے حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی، جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا، امیر بالاج ٹیپو سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، وہاں حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں امیر بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

امیر بالاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، حملہ آور موقع پر ہی امیر بالاج ٹیپو کے محافظوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔