اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نومنتخب اراکین کی حلف برداری، قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا

اسمبلی سیکٹریٹ نے 29 فروری کو نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کے سیکریٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا 29 فروری کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

مریم نواز کی اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر آمد رانا آفتاب سے ملاقات

نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو دو بار قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کی تھی جسے عارف علوی نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا۔