اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جنرل باجوہ اور فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض باہم مل کر ہم سے قانون سازی کرواتے رہے اور اس کیلئے ہمیں آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا۔

بدھ کو ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے باقی کھلاڑی بھی موجود ہیں صرف سیاستدان نہیں ہیں، اب سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا تاکہ استحکام آسکے۔

محمد عامر کی شکایت پر مریم نواز کا نوٹس، معاملہ حل ہو گیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کی دوبارہ خلاف ورزی صدر عارف علوی نے کی ہے جس پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا کیس چلنا چاہیے، 9 مئی کو بھی ریاست کو چیلنج کردیا گیا تھا جس کے مرتکب لوگوں کو احتساب کے عمل میں لانا چاہیے ورنہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔