اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمد عامر کی شکایت پر مریم نواز کا نوٹس، معاملہ حل ہو گیا

پنجاب کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی شکایت پر واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

محمد عامر نے 26 فروری کو ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہلخانہ سے بدسلوکی کی ہے۔

کرکٹر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

حکومت آتے ہی معیشت ٹھیک کرے گی، نواز شریف

پھر عامر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑی کو فون کرکے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر اور کھلاڑی کے مابین معاملات سلجھا دیے۔

ٹوئٹر(ایکس) پر محمد عامر نے فوری کارروائی کرنے پر پوسٹ شیئر کرکے مریم نواز کا شکریہ ادا بھی کیا۔

محمد عامر کی شکایت پر مریم نواز کا نوٹس، معاملہ حل ہو گیا

فاسٹ بولر نے لکھا میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اہلخانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا۔