اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

872,022FansLike
9,994FollowersFollow
567,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کی سیاست یہ ہوگئی ہے کہ جو بکتا ہے وہ وفادار جو نہ بکے وہ غدار ،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست یہ ہوگئی ہے کہ جو بکتا ہے وہ وفادار جو نہ بکے وہ غدار، ہم سے حلف لیں کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ، جاسوسی ادارو ں کا کردار نہیں ہوگا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس قدر چارج ماحول ہے کہ کوئی کسی کو بات ہی نہیں کرنے دیتا، جن ججوں نے ملک میں مارشل لاء کی حمایت کی انکو کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے مخالفت کی انہیں ہیرو ڈکلیئر کیا جائے۔

latest urdu news

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پارلیمنٹ کو بکرا منڈی سمجھتے ہیں، جس بھونڈے انداز سے اس پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اسکی مثال نہیں ملتی، عمران خان کے نمائندے عوام کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آگئے ہیں، کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں، عوام نے ایک بھونڈے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، یہاں تو عہدے تک بٹ چکے تھے۔