اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ، 4 گرفتار

بھارت میں غیر ملکی سیاح کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں جمعے کے روز ریاست جھار کھنڈ میں 28 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ خاتون ایک سیاح اور بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

واقعے کے وقت خاتون سیاح اپنے ساتھی کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔ انہوں نے رات گزارنے کے لیے جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں ٹینٹ لگایا جہاں 7 افراد نے ان پر حملہ کیا، گروہ نے خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھی کو زود و کوب کیا۔

latest urdu news

خاتون سیاح نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ سیاح کے مرد ساتھی نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کے سر پر متعدد بار ہیلمٹ سے ضرب لگائی گئی۔

بعدازاں گشت پر مامور پولیس کی ایک گاڑی نے رات گئے اس جوڑے کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جھارکھنڈ کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گروہ کے تمام افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔