اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ اب ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے نہیں روک رہے لیکن پاکستان اسکی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج کے بعد جب بھی ٹیم سیلیکٹ ہوگی، وہ میرٹ پر ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ میں کسی کو نہیں کہوں گا کہ آپ لوگوں نے پیسے نہیں کمانے، پاکستان کو پہلی ترجیح دیں اور کمائی کو سیکنڈ کردیں۔

latest urdu news

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کسی چیز کے لیے آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے کہ میں نے ٹیم میں جانا ہے تو فلاں بندے کے گروپ میں ہونا پڑے گا یا مجھے فلاں بندے کی گڈ بکس میں ہونا پڑے گا۔

انکا کہنا تھا کہ آپ کو اس طرح کی چیز نظر آئے تو آپ نے صرف مجھے ایک میسج کرنا ہے اور میں آپ کو بتا رہا ہوں میں بالکل دوستی یاری والا آدمی بھی ہوں اور بد لحاظ بھی ہوں۔