اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ریپیڈ بیسڈ سپیشل سکواڈ کی تشکیل

آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے گوجرانوالہ میں جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ریپیڈ بیسڈ سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا۔

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) طیب حفیظ چیمہ نے گوجرانوالہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لئے سو سے زائد موٹر سائیکلیوں پر مشتمل ایک نئی ریپیڈ بیسڈ سپیشل سکواڈ متعارف کروادی، جوکہ موٹر سائیکلوں پر شہریوں کی رکھوالی کرے گی اور شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ڈکلییر کئے جانے والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر پٹرولنگ کریگا۔

کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سکواڈ کی موجودگی، پٹرولنگ اور ناکہ بندی سے جرائم پیشہ افراد جرائم کا ارتکاب کرنے سے اجتناب کریں گے۔

latest urdu news

اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ میں ایک پر وقار تقریب کے دوران آر پی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا اس سکواڈ کے فعال ہونے سے نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں میں احساس تحفظ مزید اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سپیشل سکواڈ بنانے کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کریمنلز کا قلع قمع کرنا ہے۔ یہ فورس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام بالخصوص بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترے گی۔

تقریب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق، ایس پی سٹی غیور احمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بھی موجود تھے۔

آخر میں آر پی او نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توانائیاں جرائم کی روک تھام میں استعمال کریں اور بدعنوانی، کرپشن اور عوام کے ساتھ بد اخلاقی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی۔