اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا ہے جسکا اطلاق 2 ہفتوں کیلئے ہوگا۔

جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے مختص کررکھا تھا، دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی ہے، پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگا دیے۔

latest urdu news

پولیس کیجانب سے میڈیا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔