اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں، حسین نواز

اسلام آباد، سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں۔

حسن نواز اور حسین نواز فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران حسین نواز نے کہا کہ میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں، میں پاکستانی شہری ہوں لیکن جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

latest urdu news

حسین نواز کا کہنا تھا کہ اکتوبر 1999 کو سیاسی انتقام لینا شروع کیا گیا اور بغیر کسی کیس کے جلا وطن کر دیا گیا، ہر شخص کو شفاف ٹرائل ملنا چاہیے، مانتا ہوں کہ عدالتی اصلاحات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعلیٰ مریم نواز کے بھائی حسین اور حسن نواز لندن سے لاہور پہنچے تھے۔