اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پھول گوبھی کے پکوڑے بنانے کا طریقہ-phool gobi ke pakore

افطار دسترخوان پر آپ نے بہت سے پکوڑے کھائیں ہوں گے لیکن گوبھی کے پکوڑے بہت ہی کم گھروں میں بنتے ہیں۔

آئیے بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

اجزاء:

پھول گوبھی 1/2 کلو، میدہ 1 پیالی، کارن فلور 1/2 پیالی، انڈے کی سفیدی 1 عدد، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچہ، تیل (تلنے کے لیے) حسب ضرورت۔

ترکیب:

میدہ اور کارن فلور کو ملا کر اس میں نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر ملائیں۔

انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے، اس میں یہ تمام خشک چیزیں ملا کر تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔

کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں۔

پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر کے دھو لیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔

آمیزے میں ڈپ کر کے گولڈن فرائی کریں۔

latest urdu news