اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو دودھ کا ڈبہ دیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دیا ہے۔

اہم اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہوا، جس میں اسکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو کے فیصلے اور پنجاب کریکولم ونگ کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دے دی۔

latest urdu news

مریم نواز نے سرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم بھی جاری کیا۔

پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے اسکولوں میں شروع ہوگا، جہاں اینگرو فوڈز کے تعاون سے طلبہ کو فلیورڈ ملک دیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے نجی اشتراک سے طلبہ کے لیے دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت کی۔