اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,094FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مریم نواز کا پاکستانیوں کیلئے اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں کیا۔

اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔