اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈیرن سیمی کی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا ان کا موجودہ معاہدہ ہے۔

سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی 20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔

latest urdu news

قبل ازیں سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتا تھا، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹسن نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا۔

انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔