اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی 2 کیسز میں بریت کی درخواست منظور

اسلام آباد، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں نے عمران خان کیخلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں انکی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

دوران سماعت عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ اگر عمران خان کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

اس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، ہم ان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں، اس پر مجسٹریٹ نے کہا کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی۔

واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف تھانہ لوہی بھیر اور سہالہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔