اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حسن اور حسین نواز نیب کے تینوں کیسز میں بری

اسلام آباد، احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

دوران سماعت وکیل صفائی قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ العزیزیہ کیس میں دسمبر 2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کی، نیب نے اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔

latest urdu news

نیب نے مزید شواہد نہیں رکھے جن کی بنیاد پر حسن اور حسین نواز پر مقدمہ چلایا جاسکے، جو شواہد ہیں ان پر بھی حسن اور حسین نواز کو سزا نہیں ہوسکتی، حسن اور حسین نواز کیخلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا، عدالت دوپہر 2 بجے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔