اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محسن نقوی کا بھی ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر رد عمل آگیا

لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر رد عمل آگیا اور انہوں نے کہا کہ انکا خیال ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کیخلاف غلط مہم چلائی گئی۔

latest urdu news

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔

دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انکی زبان میں جواب دیا جائے گا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔