اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سندھ کابینہ کا کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس فیصلے کے تحت گندم کی خریداری میں کسان کارڈ والوں کو ترجیح دی جائے گی اور قدرتی آفت کی صورت میں کسان کارڈ کے ذریعے ہاریوں کی مدد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اگلے بجٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہر ضلع کی ترقی اور زراعت کی سائنسی بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو کسان کارڈ شروع کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت بھی کی۔