اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترکیہ سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی

استنبول سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارہ ٹیکسی وے پر پہنچا تھا کہ لینڈنگ گیئر میں نقص پیدا ہوگیا۔

کپتان نے ایمرجنسی بریک لگاکر طیارے کو بورڈنگ برج پر لے گیا اور پرواز پی کے 704 کے مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاونج منتقل کردیا۔

latest urdu news

پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ طیارہ استنبول ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہے اور انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لے کر استنبول روانہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مسافروں کو ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔