اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب میں اب ضرروی کوائف گھر تک پہنچائے جائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گھر تک سروسز کی فراہمی کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈ گورننس ہرحال میں یقینی بنائے گی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جارہی ہیں۔

latest urdu news

لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے۔

سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے۔