اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کار سے 30 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں کار سے 30 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کار سے لاش ملنے کا واقعہ نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب پیش آیا، اطلاع ملنے پر لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق لاش 7 سے 8 گھنٹے پرانی ہے اسکی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ مرنے والے شخص کی عمر تقریباََ 30 سال ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گاڑی کے تمام شیشے بند تھے، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں لاش کے قریب چوکیدار نے بتایا متوفی کے اہلخانہ اسپتال میں موجود ہیں۔