اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جویریہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جویریہ خان نے اپنے 15 سالہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچ سے کیا تھا۔

جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

latest urdu news

جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جب کہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو ایڈیشنز 2018 اور 2020 میں ٹیم کی کپتانی کی۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جویریہ خان نے کہا کہ’ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی۔