اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد، انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران علی امین کے وکیل راجہ ظہور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، انکے خلاف 50 ایف آئی آرز درج ہیں، انکو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔

latest urdu news

عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی 50 ہزار روپے کی ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست منظور کرلی۔