اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ان احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی غازی عارف محمود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر ملک عرفان و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث پانچ کس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد اکبر، رفاقت علی، عامر، تیمور اور یاسین شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 6 کلو 110 گرام چرس برآمد کی گئی۔

latest urdu news

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ سٹی اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہے ہیں۔

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔