اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

برطانوی شہزادی کینسر کے مرض میں مبتلاہ

لندن، برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلاہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں انکے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

latest urdu news

کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کا علاج کرا رہی ہیں، اور ابھی وہ ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل تھے لیکن ابھی میرے پاس ایک تجربہ کار ٹیم موجود ہے کہ جو میرا خیال رکھتی ہے۔