اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بحری جہاز ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا، متعدد گاڑیاں دریا میں جاگریں

امریکا میں پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث معروف پل ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جاگریں۔

ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔

latest urdu news

پل سے ٹکرانے کے بعد کارگو شپ میں آگ لگی اور دریا میں ڈوب گئی، میری لینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔