اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آر پی او طیب حفیظ چیمہ کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کا سرپرائز وزٹ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کا سرپرائز وزٹ۔

دوران وزٹ تھانہ کے مینول ریکارڈ، آن لائن ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، اسلحہ خانہ، مال خانہ، حوالات، بلڈنگ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی۔

آر پی او نے تھانہ جات میں موجو د سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

latest urdu news

اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات میرٹ پر یکسو کئے جائیں۔

تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور کرائم میپنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور عدالتی مفروران کے ضامنوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور عوام الناس کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔