پرویز الٰہی پمز میں زیر علاج، پسلیوں میں شدید درد

اسلام آباد، تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم آج انکا دوبارہ طبعی معائنہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور انہیں پین کلرز بھی دی جاتی رہی ہیں، پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الٰہی کو بیٹھنے میں مشکل ہو رہی ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ پرویز الٰہی کا معائنہ کرے گی۔

latest urdu news

واضح رہے کہ پرویز الٰہی جیل میں گر زخمی ہوئے تھے، جسکی وجہ سے انکی طبیعت خراب ہے اور انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔