اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔

صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

latest urdu news

رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔