اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے ہمیشہ انصاف کیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کیساتھ ناانصافی نہیں کی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم کے کمرہ عدالت میں ختم القرآن کی تقریب ہوئی جس میں ملک میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمارے ملک کو امن کو گہوارہ بنادے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ میں نے قانون کیمطابق درخواست گزاروں کو سنا، جتنے سائلین آئے ذمہ داری لیتا ہوں کہ میں نے انکو انصاف دیا ہے، کوئی سمجھتا ہے کہ انکے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو میں قیامت کے دن اپنی بہترین نیکی دینے کیلئے تیار ہوں، امید ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں جو بھی آئے گا اسکو انصاف ملے گا، ہائیکورٹ میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔

latest urdu news