وزیر خزانہ کا بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے کرنے سے گریز

کراچی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے تاہم بھارت سے تجارت کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

latest urdu news

رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیا گیا ہے، 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کو سستی اشیاء فراہم کررہے ہیں، کراچی کے بڑے مخیر خضرات کو یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے رقم دینے پر بات ہوسکتی ہے۔