اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ میں زائرین کی بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے صوبے لمپوپو میں بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ لمپوپو کے مطابق بس بے قابو ہو کر کھائی میں جب گری تو اس میں خود بخود آگ لگ گئی، حادثے میں 45 افراد ہلاک اور ایک 8 سالہ بچی محفوظ رہی جو شدید زخمی ہے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بس میں ایسٹر کے زائرین سوار تھے اور مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے باعث کچھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں جبکہ کچھ ٹکڑوں میں بکھر گئی ہیں۔

latest urdu news