اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی ملزمان کے قبضہ سے24کلو گرام چرس برآمد

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائنز ڈویژن بلال محمود سلہری اور ڈی ایس پی کینٹ سرکل عبدالحمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر محمد سرور و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 کس ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد فدا حسین چیمہ اور طیب ہدایت شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 24 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

latest urdu news

ملزمان فارچونر اور کورولا الٹس کی سیٹوں کے نیچے منشیات چھپا کر لے جارہے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہے ہیں۔

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔