اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اصلاحات کے حوالے سے اب بھی آئی ایم ایف ہم پر زیادہ اعتماد نہیں کرے گا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم خطرات سے باہر نکل آئے ہیں اگر یہ سلسلہ دو تین مہینے اور چل گیا تو شرح سود بھی کم ہوجائے گی اور شرح ترقی بھی بہتر ہوجائے گی۔

اس وقت اسٹیٹ بینک ڈالر خرید رہا ہے اور امپورٹ پر کوئی قدغن نظر نہیں آرہی ہے، ڈالر مارکیٹ مستحکم ہوگئی ہے اور مہنگائی نیچے آرہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے حوالے سے اب بھی آئی ایم ایف ہم پر بہت زیادہ اعتماد نہیں کرے گا، اگر ہم این ایف سی پر نظر ثانی نہیں کرتے اور نجکاری سمیت اہم اصلاحات نہیں کرتے تو یہیں کھڑے رہیں گے۔

latest urdu news