اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

9مئی کیسز: 51 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا

گوجرنوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرنوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

latest urdu news

گوجرنوالہ پولیس کے مطابق حملے میں ایک ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا تھا۔

مظاہرین کی جانب سے 4 گاڑیاں بھی توڑی گئی، 9 مئی کو مشتعل افراد کیجانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔