اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تھانہ احمد نگر پولیس کی کاروائی موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر معراج احمد نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افضال عرف افضالو موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 5 عدد موٹرسائیکلیں، 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں افضال مسیح (سرغنہ گینگ) اور محمد شاہنواز شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے گوجرانوالہ شہر خصوصاََ علاقہ تھانہ احمد نگر میں راہگیروں اور جو بنک سے کیش نکلوا تے تھے، اُن سے اسلحہ کے زور سے نقدی رقم چھین لیتے۔

latest urdu news

اس کے علاوہ موٹرسائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر معراج احمد اور اُنکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔