اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سے دو سال میں ملک کے معاشی حالات درست ہوں گے اور عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بہت بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا جن میں ریٹیلرز اور ہول سیلرز شامل ہیں، ٹیکس صرف چند لاکھ دیتے ہیں، ان میں بڑی تعداد تنخواہدار طبقے کی ہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے کہا کہ اربوں روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں برسوں سے زیر التوا ہیں، فیصلے نہیں ہو رہے، پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

عدلیہ میں مداخلت سے متعلق ججز کے خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مداخلت تو 75 سال سے جاری ہے، لیکن ضمیر اب جاگا ہے، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔